-->

یہ بیج محمد اقبال (مرحوم) کے نام سے صدقہ جاریہ ہے

Thursday, June 10, 2021

بیماری میں چالیس مرتبہ یہ دعاء پڑہنے والا شخص اگر اسی بیماری میں فوت ہوجائے، تو اس کو شہید کا أجر ملے گا۔

بسم الله الرحمن الرحیم

’’حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْحَافِظُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ بَكْرٍ السَّكْسَكِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏: ‏"هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى اسْمِ اللَّهِ الْأَعْظَمِ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ، وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى؟‏ الدَّعْوَةُ الَّتِي دَعَا بِهَا يُونُسُ حَيْثُ نَادَاهُ فِي الظُّلُمَاتِ الثَّلَاثِ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ"۔‏ فَقَالَ رَجُلٌ:‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ كَانَتْ لِيُونُسَ خَاصَّةً أَمْ لِلْمُؤْمِنِينَ عَامَّةً؟‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ‏"أَلَا تَسْمَعُ قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ:‏ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ "وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:‏ ‏"أَيُّمَا مُسْلِمٍ دَعَا بِهَا فِي مَرَضِهِ أَرْبَعِينَ مَرَّةً فَمَاتَ فِي مَرَضِهِ ذَلِكَ أُعْطِيَ أَجْرَ شَهِيدٍ، وَإِنْ بَرَأَ بَرَأَ، وَقَدْ غُفِرَ لَهُ جَمِيعُ ذُنُوبِهِ"‘‘۔ ’’حضرت سعد بن مالک رضی اﷲعنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲﷺنے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اﷲتعالیٰ کے اس اسمِ اعظم کے بارے میں رہنمائی نہ کروں کہ اس کے ساتھ جب دعامانگی جائے توقبول کی جاتی ہے، جب اس کے ساتھ سوال کیاجائے توپورا کیاجاتاہے۔ یہ وہ دعاہےجوحضرت یونس علیہ السلام نے مانگی تھی، جب انہوں نے اﷲتعالیٰ سے اندھیریوں میں تین مرتبہ یہ دعامانگی تھی:

"لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ"۔

ایک شخص نے عرض کی: یارسول اﷲﷺکیایہ حضرت یونس علیہ السلام کے ساتھ خاص ہےیاتمام مؤمنوں کےلئےہے؟ تورسول اﷲﷺ نے فرمایا: کیاتم نے اﷲتعالیٰ کایہ فرمان نہیں سنا:

"وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ"۔

رسول اﷲﷺنے فرمایا: کوئی شخص بیماری کی حالت میں چالیس مرتبہ یہ دعاء مانگےاوراسی بیماری میں فوت ہوجائے، تو اس کو شہید کےبرابر أجر ملے گا اور اگر وه اس بیماری سے شفایاب ہوجائے تو اس کے تمام گناہوں کو بخش دیا جائے گا‘‘۔ (المستدرک علی الصحیحین للحاکم: ج۱،  کتاب المناسک، باب الدعاء والتکبیر، صفحہ ۲۴۹، رقم الحدیث ۱۸۶۵)