-->

یہ بیج محمد اقبال (مرحوم) کے نام سے صدقہ جاریہ ہے

Thursday, June 10, 2021

نماز میں شیطان کے وسوسوں سے بچنے کاطریقہ۔

بسم الله الرحمن الرحیم

’’حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي، الْعَلاَءِ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ، أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ حَالَ بَيْنِي وَبَيْنَ صَلاَتِي وَقِرَاءَتِي يَلْبِسُهَا عَلَىَّ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم "ذَاكَ شَيْطَانٌ يُقَالُ لَهُ خِنْزِبٌ فَإِذَا أَحْسَسْتَهُ فَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْهُ وَاتْفِلْ عَلَى يَسَارِكَ ثَلاَثًا"۔ قَالَ فَفَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَذْهَبَهُ اللَّهُ عَنِّ‘‘۔ ’’حضرت عثمان بن ابوالعاض رضی اللہ عنہ نبی ﷺکے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میرے اور میری نماز کے درمیان شیطان حائل ہو جاتا ہےاور میری قرأت کو مجھے بھلادیتا ہے تو نبیﷺنے فرمایا: یہ شیطان ہے اسے خنزب کہتے ہیں جب آپ محسوس کریں تو اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کریں اور بائیں طرف تین دفعہ تھوکیں تو صحابی رسول کہتے ہیں کہ میں نے یہ عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ وسوسے ختم کر دئیے‘‘۔ (صحیح مسلم: ج۵، كتاب السلام، باب التَّعَوُّذِ مِنْ شَيْطَانِ الْوَسْوَسَةِ فِي الصَّلاَةِ، رقم الحدیث ۵۴۶۳)